زارا ترین

تنہائی انسان کی سوچ و شخصیت کو بدل دیتی ہے‘زارا ترین

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور میزبان زارا ترین نے طلاق اور جذباتی صدمے کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ایک شو میں گفتگو کے دوران زارا ترین نے بتایا کہ اس وقت میری توجہ رومانس یا نئی محبت کی جانب نہیں ہے بلکہ میں خود پر وقت گزار رہی ہوں اور اپنی ذہنی و جسمانی صحت بہتر بنانے پر فوکس کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اپنی زندگی کے ایسے مرحلے میں ہوں جہاں میری ساری توجہ خود کو بہتر بنانے پر ہے، ایک تکلیف دہ تجربے سے گزرنے کے بعد اب میں خود کو وقت دے رہی ہوں۔زارا ترین کے مطابق تنہائی انسان کی سوچ اور شخصیت دونوں کو بدل دیتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں شدید ذہنی اذیت میں تھی اور آگے نہیں بڑھ پا رہی تھی، لیکن اب میں اپنی زندگی کو نئے انداز سے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب انسان خود کے ساتھ وقت گزارتا ہے تو وہ اپنی فطرت اور کمزوریوں کو بہتر انداز میں سمجھ پاتا ہے۔زارا ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اب خود کو مزید بہتر طریقے سے جاننا چاہتی ہوں تاکہ مستقبل میں ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ دہراوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں