کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر ہاشمی نے کہا ہے کہ تنقید نے مجھے بطور اداکار بہتر بننے میں مدد دی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران سحر ہاشمی نے آن لائن نفرت انگیز تبصروں کے اثرات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ کے ساتھ اچھی چیزیں ہوتی ہیں تو لوگ ان میں بھی خامیاں نکال لیتے ہیں، کیونکہ ہر شخص نہیں چاہتا کہ آپ ترقی کریں اور یہ بات واقعی مجھے تکلیف دیتی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں راتوں کو روتے ہوئے سو جاتی تھی، تاہم مشکل وقت میں ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تنقید نے مجھے بطور اداکار بہتر بننے میں مدد دی ہے۔