انقرہ(نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے لمبی خاتون کا ریکارڈ رکھنے والی ترک رمیسہ غلغی نے بھی صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
انہوں نے اپنا ووٹ ایک موبائل بیلٹ باکس کے ذریعے کاسٹ کیا۔ موبائل بیلٹ باکس اس کے گھر لایا گیا تھا۔ رمیسہ غلغی کا قدس دو میٹر اور 15 سینٹی میٹر ہے۔ وہ شمالی ترکی کی ریاست قرابوک کے ضلع صفرانبولو میں اپنا ووٹ ڈالنے میں کامیاب رہی۔
عرب ٹی وی کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں کو ایک بیان میں گنیز بک آف ریکارڈ میں نام رکھنے والی رمیسہ غلغی نے کہا کہ وہ پہلے پولنگ سٹیشنوں پر جا کر ووٹ کاسٹ کرتی تھیں لیکن آج میں نے موبائل باکس کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔ انہوں نے کہا موبائل باکس ان لوگوں کے لیے بڑی نعمت ہے جو چلنے پھرنے میں مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ غلغی نے کہا مجھے امید ہے کہ میرے ملک کے لیے سب کچھ اچھا ہو گا۔
٭٭٭٭٭