اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کی سرگرمیاں غیرآئینی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں درخواست عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں جمع کرائی۔
درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں ملکی قوانین کیخلاف ہیں، پی ٹی آئی قیادت نے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پرحملے کرائے۔ عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیاں غیرآئینی قرار دیکر غیرآئینی سرگرمیوں پر پی ٹی آئی کو تحلیل کرنے کا حکم دیا جائے۔