اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس احتجاج کرتے رہیں یہ ان کا حق ہے تاہم کاش بھارت میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے پر بھی کوئی احتجاج کیا جاتا۔
ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے بھارت میں اپنے خلاف احتجاج پر ردِعمل میں کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کے وزیراعظم کا ماضی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرکے نہ تاریخ بدلی جاسکتی ہے نہ حقائق کو مسخ کیا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ ہم ماضی تبدیل نہیں کرسکتے لیکن مستقبل تبدیل کرسکتے ہیں، بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کرے۔