لاہور(کورٹ رپورٹر) کورونا وائرس خدشات کے باعث بیرون ممالک 21 پروازوں کی اجازت دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیا گیاہے۔ شہری نبیل جاوید کاہلوں نے لاہور ہائیکورٹ میں دارخواست دائر کی۔ دائر درخواست میں وفاقی حکومت، این ڈی ایم اے، سول ایوی ایشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کےمطابق گزشتہ کچھ روز قبل ٹورنٹو سے آنے والی پرواز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہواہے۔ جہاز کے کیپٹن فرخ رضا اور فسٹ آفیسر فیصل حیات بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہین۔ جہاز میں سفر کرنے والے 24 افراد میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ پی آئی اے نے بین القوامی قوانین کو پرواز کے دوران نظر انداز کیا جس کے باعث افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔
درخواست گزار نےمزیدکہ جہاز کے کپتان نے قبل از وقت جہاز میں موجود سہولیات کے قفدان سے متعلق آگاہ کیا۔ دنیا بھر میں کوئی ائیر لائن، کمرشل فلائٹس کے اڑنے پر سختی سے پابندی عائد ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت این ڈی ایم اے کیجانب سے دی گئی اجازت کو کلعدم قرار دے۔ عدالت بین الاقوامی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے.