اسلام آباد(حمزہ رحمٰن)فارن آفسز میں21 سینئر افسران میں اہم ری شفلنگ،،، ڈاکٹر محمد فیصل جو پاکستان کے سفیر کے طور پر جرمنی میں نامزد کیے گئے ہیں ۔
جرمنی کے لیے پاکستان کے سابق سفیر جوہر سلیم اپنا کامیاب ترین دور گزار کر اٹلی منتقل، وہ جرمنی میں موجود کامیاب پاکستانیوں کو اپنے ملک میں کام کر کے ملک کی خدمت کرنے کے لیے کوشاں نظر آئے جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ جوہر سلیم کو جرمنی میں موجود پاکستانی طلبہ و طالبات میں بہت مقبولیت حاصل رہی۔
فارن آفس کے مطابق رحیم حیات قریشی اور شفقت محمود بھی شامل ہیں جو بالترتیب ایران اور روس کے سفیر کے طور پر مقرر کیے گئے ہیں ۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ ندیم خان یونان کے سفیر کے طور پر کام کریں گے جبکہ ڈی جی یورپ ملک فاروق کو پولینڈ کے سفیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ، محمد طارق کونسل جنرل مانچسٹر تعینات،ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا کے سفیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ، ظفر اقبال کو رومانیہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، محمد خالد اعجاز ارجنٹائن اور میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی اور نائب ایڈمرل (ر) اطہر مختار مالدیپ جائینگے۔
آفیسر مریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ میں سفیر کے طور پر تعینات جبکہ ڈاکٹر علی احمد احمدآرائیں کو سینیگال اور سردار اظہر کو کاغزستان کے سفیر کے طور پر تعینات کیا جائیگا۔