بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں، وزیراعظم کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

جاری بیان میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں، اس مشکل گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں بیرسٹر گوہر علی خان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

اپنا تبصرہ لکھیں