بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی کے جیل اسپتال میں زیرِ علاج ہونے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے جیل اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرِ علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے متعلقہ افراد سے تصدیق کی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ کو بھی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی صحت سے متعلق بغیر تصدیق کوئی خبر نشر نہ کی جائے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی جیل میں ناحق قید ہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں