خالد مقبول صدیقی

بہادر آباد مرکز پر تصادم غلط فہمی اور تکرار کے باعث ہوا، ایک کارکن کو گولی لگ گئی، خالد مقبول صدیقی

کراچی (نیوز ڈیسک)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے کہ بہادرآبادمرکز پر ایم کیو ایم کے کارکنان کے درمیان غلط فہمی اور تکرار کے باعث ایک ناخوش گوار واقعہ پیش آیا تھا، جس کا ایم کیو ایم کی قیادت نے جائزہ لیا ہے اور اب صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔

وہ ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر مسلح کشیدگی اور تصادم کے معاملے پر اپنا موقف دے رہے تھے ۔یادرہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماﺅ ں خالد مقبول اور مصطفی کمال گروپ میں جھگڑے اور کارکنوں میں مسلح تصادم کے بعد بہادر آباد مرکز بند کر دیا گیا ہے۔

مسلح تصادم کے دوران گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہوا، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا نام عامر ہے اور وہ لیاقت آباد کا کارکن ہے۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ چلے تھے سندھ کو تقسیم کرنے مگر اپنے ہی گھر کو سنبھال نہ سکے، جو دوسروں کو بانٹنے نکلے تھے، آج خود دھڑوں میں بٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں