نیویارک(نمائندہ خصوصی)پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تومر چکا مگرگجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے،
امریکہ اور پاکستان کیلئے یہ بالکل ممکن ہے دونوں چین اور امریکہ کے ساتھ جڑے رہیں،جہاں تک روس کا تعلق ہے، ہم کسی بھی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ2001کے بعد دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان تھے، مسلم دنیا کو دہشتگردی کیلئے مورد الزام ٹھہرانا قعطاً غلط ہے،
دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں، ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی قربانیوں پر فخر ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے باہر سے معاونت کی گئی، دہشتگردوں کی معانت روکنے کیلئے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی تائید کی، دہشتگرد عناصر کو ہمارے ہمسائیہ ملک سے معاونت مل رہی ہے، جوہر ٹائون دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن تومر چکا مگرگجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے، بھارتی حکومت گاندھی نہیں، گاندھی جی کے قاتل کے نظریات پریقین رکھتی ہے، موجودہ بھارتی حکومت ہٹلر سے متاثر ہے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان میں عدم استحکام کیلئے غیر ملکی عناصر سر گرم ہیں،کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے ، پاکستان میں دہشتگردی کے ذمہ دارعناصرکوکٹہرے میں لایا جائے،
دہشت گرد گروپوں کوبیرونی مالی تعاون اورتربیت کی فراہمی روکنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اورسندھ کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی سیلابی پانی کھڑاہے، متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے چیلنج میں عالمی برادری کاتعاون بہت اہم ہے، سیلاب سے صحت، تعلیم اوربنیادی ڈھانچے کے شعبے بری طرح متاثر ہوئے۔