ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش کی، یہ پیشکش پہلی دفعہ تب سامنے آئی جب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے تین روزہ دورہ امریکہ کے دوران وائٹ ہاوس میں امریکی صدر سے ملاقات کی
امریکی صدر نے جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر اپنی اس پیشکش کو دہرایا اور کہا کہ میں اس پر قائم ہوں، امید ہے کہ بھارت اس کا مثبت جواب دے گا
دوسری جانب امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو کی آج بنکاک میں بھارتی ہم منصب وزیر برائے خارجہ امور جے شنکر سے ملاقات ہوئی، بھارتی وزیر کا کہنا ہے کہ امریکی ہم منصب کو یہ بات واضح کر دی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کچھ یقین دہانیوں کے بعد صرف پاکستان سے دوطرفہ بات ہوسکتی ہے کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں
Have conveyed to American counterpart @SecPompeo this morning in clear terms that any discussion on Kashmir, if at all warranted, will only be with Pakistan and only bilaterally.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) August 2, 2019