بھارت: بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کی 55 سالہ ریکھا کے ہاں 17 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ریکھا اور ان کے شوہر کاورا رام کے پانچ بچے پیدائش کے فوراً بعد انتقال کر گئے تھے، تاہم اس وقت ان کے بارہ بچے زندہ ہیں جن میں سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان بارہ بچوں میں سے کئی شادی شدہ ہیں اور ان کے اپنے بچے بھی ہیں، لیکن خاندان کے پاس معاشی مشکلات بدستور برقرار ہیں۔ بڑے خاندان کے باوجود غربت ان کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔









