بھارتی کرکٹر

بھارتی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات اور ہراسانی کے الزامات

ممبئی (سپورٹس نیوز )بھارت کے ایک اور کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کرنے اور ہراسانی کے الزامات سامنے آ گئے ۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطا بق کرکٹر ابھیشک پوریل کے خلاف مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی کے موگرا تھانے میں ایک خاتون اور ان کی والدہ نے شکایت درج کروا دی۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ مذکورہ کرکٹر نے شادی کا وعدہ کرکے 3 سال تک تعلقات قائم رکھے اور بعدازاں شادی سے انکار کر دیا، اس کے علاوہ خاتون نے کرکٹر پر تشدد اور دھمکیوں کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں