بھارتی بورڈ

بھارتی بورڈ کی تحریری گارنٹی پر پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا،بھارتی میڈیا

نئی ہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحریری گارنٹی دی تو پاکستان ورلڈکپ کھیلنے بھارت آئے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ کے اعلی عہدیدار جے شاہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کی تحریری گارنٹی مانگے گا۔

پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھیجنے سے قبل تحریری گارنٹی لیں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے سربراہ جے شاہ نے ایشیا کپ کیلئے ہائیبرڈ فارمولے کی تصدیق نہیں کی۔ نجم سیٹھی آئندہ ہفتے دبئی میں اے سی سی اور آئی سی سی عہدیداران سے ملاقات کریں گے، نجم سیٹھی یہ لابی بھی کریں گے کہ پاکستان بھارت میں ورلڈکپ اس وقت تک کھیلنے نہیں جائے گا جب تک آئی سی سی اور بھارتی بورڈ تحریری گارنٹی نہیں دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے ایشیا کپ کے پاکستان اور دبئی میں نہ ہونے کی صورت میں اس ایونٹ میں شرکت کے معاملے پر اپنی حکومت سے ایڈوائس مانگی ہے۔ چیئرمین نجم سیٹھی ایشیا کپ کیلیے ہائیبرڈ فارمولے کے علاوہ کوئی آپشن یا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ایشیا کپ کہیں اور منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تو پاکستان اس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ زور ڈالے گا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے تاخیر نہ کی جائے اور جلد وینیوز اور شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں