چیئرمین سینٹ

بچوں سے مشقت لاکھوں بچوں کو تعلیم اور بہتر مستقبل سے محروم کرتی ہے، چیئرمین سینٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہر بچہ محفوظ مستقبل، تعلیم اور مساوی مواقع کا حق دار ہے، بچوں سے مشقت لاکھوں بچوں کو تعلیم اور بہتر مستقبل سے محروم کرتی ہے، کسی بچے کو تعلیم اور تحفظ کی قیمت پر مشقت پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے استحصال کے خاتمے اور تعلیم کےفروغ کےلئے موثر قانون سازی ناگزیر ہے، بچوں کے حقوق، وقار اور روشن مستقبل کے تحفظ کے لیے پاکستان پرعزم ہے، جو معاشرہ اپنے بچوں کا تحفظ کرتا ہے وہ اپنے مستقبل کو محفوظ بناتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئیں ایسے پاکستان کے لیے مل کر کام کریں جہاں ہر بچہ استحصال سے آزاد ہو، پارلیمان بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے موثر پالیسی سازی کی ذمے دار ہے، بچوں سے مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل اور مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں