اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا میٹا کا دورہ پاکستانیوں کیلئے ترقی کی راہیں کھولے گا ۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ بہت جلد پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے روزگار حاصل کریں گے۔شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کے مرد اور خواتین فیس بک پر اپنے ویڈیو شیئر کرکے سرمایہ کما سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کارکردگی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے عوام فیس بک پر جتنی محنت کرینگے اس کے ثمرات ملک کو بھی حاصل ہونگے ۔
٭