گلوکار بلال سعید

بغیر حقائق جانے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے سے گریز کرنا چاہئے‘ بلال سعید

لندن (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے ناقدین سے کہا ہے کہ وہ بغیر حقائق جانے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے سے گریز کریں۔

ان دنوں بلال سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ لندن میں اپنے نئے میوزک پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جہاں دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے۔ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو لندن کی سڑکوں پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور سیلفیاں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم، سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے آئمہ بیگ کے لباس پر تنقید کی جبکہ کچھ افراد نے دعوی کیا کہ دونوں فنکار مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے۔

ان قیاس آرائیوں پر بلال سعید نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وائرل کلپ شوٹنگ کے دوران بنایا گیا تھا اور ان کے ہاتھوں میں کافی کے کپ تھے، نہ کہ کوئی نشہ آور مشروب تھے۔انہوں نے ناقدین سے اپیل کی کہ بغیر حقائق جانے کسی کے بارے میں رائے قائم کرنے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں