لیاقت پورمین برقعہ پہن کر لڑکی سے ملنے آنے والاعاشق محلے داروں کے ہتھے چڑھ گیا،،،،محلہ داروں نے خوب درگت بنا ئی اور پھر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق دوسرے محلے کا نوجوان لڑکی سے ملنے کےلیے اس کے محلے میں دن دیہاڑے برقعہ پہن کر آیا
جہاں پر جوتے دیکھ کر محلے داروں کو شک ہوگیا جب انہوں نے لڑکے کو روک کر اسکی شناخت پوچھی تو مردوں کی آواز سے پکڑا گیا
محلے داروں نے پہلے تو خود اسکی اچھی خاصی درگت بنائی اور بعد ازاں تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔