لاہور(نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان کی ایما پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے کا برطانیہ کا آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے 19 اپریل سےروزانہ لاہور اور اسلام آباد سے لندن،مانچسٹر اور برمنگھم کیلئےپروازیں چلائے گی۔پروازوں کا مقصد دونوں ملکوں میں پھنسے شہریوں کو وطن واپس پہنچانا ہے۔
برطانوی اور پاکستانی حکومتوں پر اپنے شہریوں کی طرف سے شدید دباؤتھا کہ دونوں ملکوں کے باسیوں کو انکے گھروں تک پہنچایا جائے جس کےلیے قومی ایئر لائن خصوصی پروازیں شروع کررہی ہے۔ مسافروں کو تمام طر حفاظتی اقدامات کرنے کے بعد جہاز میں بٹھایا جائے گا۔ پی آئی اے نے قومی مفاد میں فوری طور اپنی خدمات فراہم کردیں۔ اجازت تمام حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد کی یقین دہانی پر دی گئی
پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور عوام کے پرزور اسرار پر خصوصی رعایت بھی متعارف کروادی ہے۔ یکطرفہ رعایتی کرایہ ایک لاکھ 10ہزار روپے یا 525 پاونڈ ہوگا۔ پروازوں پر پہلے سے بکنگ رکھنے والے مسافروں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ تاہم نئی بکنگ کروانے والے مسافر فوری طور پر پی آئی اے کی ویب سائیٹ یا دفاتر سے رجوع کریں گے
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں آج صبح سے بکنگ کیلئے دستیاب ہیں۔ سب سے التماس ہے دیر نا کریں بکنگ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی وجہ سے کم از کم سفری وقت اور ٹرانزٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کا وائرس سے پچاو کے امکانات سب سے زیادہ ہیں۔