لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کنگ چارلس سے گفتگو کی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈر شپ سے مستعفی ہوتا ہوں، قیادت کے انتخابی عمل کی تکمیل تک میں اپنے عہدے پر برقرار رہوں گا۔
کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ معیشت کو 2 سال میں مضبوط کیا، ملک کے لیے کام کیا، بار بار یہ بتایا گیا کہ ہماری پارٹی کمزور ہو گئی، ختم ہو گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منظم اور ہموار منتقلی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، آنے والے وزیرِ اعظم کے ساتھ مکمل چ کروں گا۔