برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے ارکان کی ممکنہ رہائی پر فوری نظر ثانی کا حکم

لندن(انٹرنیشنل نیوز)برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے گرومنگ گینگز کے ارکان کی ممکنہ جلد رہائی پر فوری نظر ثانی کا حکم دے دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوری لیڈر کیمی بیڈینوک نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث افراد بھی جلد رہا ہوسکتے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق کیسز کا فوری طور پر جائزہ لیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ان مجرموں کی شناخت کی جائے گی جنہیں رہا کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں