اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلی بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں مالی سال 27-2026 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی اور آئندہ سال کی معاشی ترجیحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملک کا اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس میں رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ شامل ہو گا۔