لاہور(وقاص بیگ) چک جھمرہ تھانہ فیڈمک ایس ایچ او کی ناکہ بندی کے دوران بڑی کاروائی کار سے 120 بوتل ولایتی شراب برآمد دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیدمک کےایس ایچ او شہزاد احمد خاں نے نفری ASI جاوید شاہد ASI محمود عاشق آویس چیمہ ۔انصر محمود ۔طارق نعیم اور دیگر کے ہمرا کینچی چوک پر ناکہ بندی کے دوران کار نمبری LER 8611 کو روکا گاڑی سے دوران تلاشی بڑی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کر لی کار سوار دو گرفتار ملزمان خالد محمود ۔اور عاشر مسیح شامل ہیں جو فیصل آباد کے رہائشی ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ فیدمک میں مقدمہ درج كرليا گیا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.ملزمان منشیات کی سمگلنگ میں پہلے بھی گرفتار ہو چکے اور جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔