لاہور: ساہیوال جے آئی ٹی کے سربراہ رہنے والے ایڈیشنل آئی جی اعجاز حسین شاہ کوگریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی
ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز حسین شاہ کا تعلق14 ویں کامن سے ہے
سید اعجاز حسین شاہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
اعجاز حسین شاہ گزشتہ دو سال سے پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
سید اعجاز حسین شاہ نے اپنی سروس کاآغاز بطور اے ایس پی 1986 میں کیا
اعجاز شاہ کے پی کے اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹی کرچکے ہیں
لاہور ، ساہیوال ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور ملتان میں اپنے فرائض سر انجام دیئے
ڈی جی اینٹی کرپشن کے عہدے سے قبل ایڈیشنل آئی جی اعجاز حسین شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ، جوائنٹ ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی کے علاوہ موٹروے پولیس میں بھی تعینات رہے
2010 میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہوں نے سی ٹی ڈی پنجاب ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباداورنیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں
2017 میں انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی حاصل کی
جس کے بعد وہ ایڈیشنل آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن تعینات ہوئے
اکتوبر 2018 میں سید اعجاز حسین شاہ کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا