کیپرٹینو: ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی تقریب میں ایپل نے آئی فون 17 کے لانچ کی تاریخ 9 ستمبر مقرر کر دی۔ کمپنی کے سی ای او نے اس کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایپل اس بار "آئی فون 17 ایئر” کے نام سے ایک نیا اور ہلکا ماڈل بھی متعارف کرا سکتا ہے، جسے صارفین کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون 17 میں جدید ترین کیمرہ فیچرز، تیز ترین پروسیسر اور نئی ڈیزائن اپڈیٹس شامل ہوں گی۔
ایپل کے مداح نئی لانچنگ تقریب کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، جو ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیکنالوجی ایونٹ مانی جاتی ہے۔









