اسلام آباد(کرائم رپورٹر)پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی تصاویر کو ایڈیٹ کرکے وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حکومت کی درخواست پر انکوائری شروع کی ہے۔ ایف آئی اے تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
گزشتہ دنوں اماراتی صدر نے پنجاب کے شہر رحیم یار خان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی تھی