اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں انڈر۔13کا ٹائٹل چھ سال بعد جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نعمان خان نے ایشین جونیئر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چین کے شہر دالینا میں کھیلے گئے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر۔13 کیٹگری کے فائنل میں پاکستان کے نعمان خان نے ہم وطن احمد خلیل کو سخت مقابلے کے بعد 2ـ3 گیم سے شکست دیکر ایشین جونیئر انڈر۔13کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں نعمان خان نے 6ـ11، 11ـ7، 11ـ9، 3ـ11، 11ـ9سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان نیایشین جونیئر چیمپین شپ میں مجموعی طور پر سونے، چاندی ، کانسی کے ایک۔ ایک میڈل جیتے۔ایونٹ میں چاندی کا میڈل انڈر 13 فائنل میں احمد خلیل کے نام رہا۔انڈر 17کیٹگری میں عبد اللہ نواز نے برونز میڈل جیتا۔ایشین جونیئر اسکواش چیمپئین شپ میں چھ پلیئرز نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا