لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
فیصل شہزاد کا تعلق پولیس سروس کے 37 ویں کامن سے ہے۔
فیصل شہزاد ، ڈی پی او خانیوال، ڈی پی او ننکانہ، ایس پی سکیورٹی، ایس ایس پی آپریشنز لاہور,ایس ایس پی ٹریفک پشاور سمیت مختلف کلیدی عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
قبل ازیں فیصل شہزاد اے آئی جی کمپلینٹ سی پی او آفس خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ،امن کا قیام اولین ترجیح ہے۔
پبلک فرینڈلی سمارٹ پولیسنگ سے محمکہ پولیس کے تشخص کومزید بہتر بنائیں گے۔
شہری دفعہ144 کی پابندی کریں،کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں۔