راولپنڈٰی(نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی خودکشی کی وجوہات ہم نیوز سامنے لے آیا ہے ،،، ذرائع کے مطابق پولیس افسر نے گھریلو جھگڑے کے باعث خودکشی کی ،،، ایس ایس پی کے ذہنی تناو کے باعث سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو انہیں خالی میگزین والی گن استعمال کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی ایک ماہ سے گھریلو مسائل کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار تھے انکی اس کنڈیشن کے باعث ہی انکی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو گن کے ساتھ دو میگزین دی جاتیں تھیں لوڈ میگزین خالی ہوتی جبکہ گولیوں سے بھری میگزین علیحدہ رکھنے کے احکامات دیئے جاتے تھے۔۔۔۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار حسین نیکوکارہ نے گھریلو جھگڑے کے باعث خودکشی کی ہے۔ خودکشی سے ایک ہفتہ قبل انہوں نے آٹھ سو کے قریب پولیس اہکاروں کا دستہ ٹرین کرکے پاس آئوٹ کرایا تھا اور انکی ایک ڈاکومینٹری بھی بنوائی تھی