• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 27 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
ٹرمپ

ٹرمپ

ایران کے پاس صرف 3 دن ہیں، اس کے بعد ان کا تیل انفراسٹرکچر ختم ہوجائے گا،ٹرمپ کی دھمکی

ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی، اس صورت حال میں امریکا کو فتح حاصل ہوگی، ایران بات چیت چاہتا ہے تو وہ براہِ راست فون کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے

News Editor by News Editor
اپریل 27, 2026
in انٹرنیشنل
0 0
0

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس صرف 3 دن ہیں، اس کے بعد ان کا تیل انفراسٹرکچر ختم ہوجائے گا،امریکی صدر نے حملہ آور کو ذہنی بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کے گھر والے جانتے تھے کہ اسے مشکلات درپیش تھیں۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو دئیے گئے انٹر ویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے وفد کو اس لیے نہیں بھیجا کہ 18 گھنٹے کی فلائٹ ہے، ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور اس صورت حال میں امریکا کو فتح حاصل ہوگی، اگر ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے تو وہ براہِ راست فون کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے کیوں کہ یہ معاملہ فون پر بھی طے کیا جا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں جن فریقین سے امریکا کا سامنا ہے ان میں کچھ قابلِ قبول ہیں جب کہ کچھ نہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ایران اس معاملے میں دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق معاملہ بھی جاری مذاکرات کا حصہ ہے اور امریکا اس تک رسائی حاصل کرے گا۔

چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ مایوس نہیں ہیں لیکن بیجنگ اس معاملے میں مزید تعاون کر سکتا ہے۔ نیٹو کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے متعلق صورت حال میں نیٹو امریکا کے ساتھ نہیں تھا اور جب جنگ کے خاتمے کے بعد برطانیہ نے بحری جہاز بھیجنے کی پیشکش کی تو یہ ایک غیر مناسب اقدام تھا۔امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی جنگ کا ذکر چھیڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں انہوں نے 8 مختلف جنگی تنازعات کو رکوانے میں کردار ادا کیا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی شامل ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اس حد تک بڑھ رہی تھی کہ صورتحال جوہری تصادم کی طرف جا سکتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران 11 جہاز تباہ ہوئے، وزیراعظم پاکستان نے میرے حوالے سے کہا کہ میں نے کردار ادا کرکے لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کا بہت احترام کرتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل بہت اچھے اور ان کے لیے قابل احترام ہیں۔دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹریو میں وائٹ ہاﺅ س پریس ڈنر کے دوران پیش آئے فائرنگ کے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور مسیحیت مخالف نظریات کا حامل تھا اور اسکے دل میں بہت نفرت تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ڈنر تقریب میں حملہ آور کو فوری طور پر روکا گیا، تقریب کی جگہ کو محفوظ بنانا مشکل تھا۔صدر ٹرمپ نے کہا حملہ آورعیسائی مخالف نظریات رکھتا ہے، اسکے دل میں بہت نفرت تھی، آپ اس کا منشور پڑ ھیں وہ مسیحیوں سے نفرت کرتا ہے۔انہوں نے حملہ آور کو ذہنی بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کے گھر والے جانتے تھےکہ اسے مشکلات درپیش تھیں۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے خلاف جنسی تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کے بیان کو ایک انتہا پسندانہ منشور قرار دیا۔ملزم کے بیانات پڑھ کر سنانے پر انہوں نے صحافیوں کو خوفناک افراد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، اس نے یہ لکھا ہے۔ میں زانی نہیں ہوں۔ میں نے کسی کا ریپ نہیں کیا۔

جب انٹرویو لینے والے نے ان سے یہ سوال کیا کہ کیا ان کے خیال میں ملزم کا اشارہ ان کی طرف تھا؟ تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا نہیں ہوں۔ معاف کیجیے گا، معاف کیجیے گا، میں پیڈوفائل نہیں ہوں۔ آپ ایک بیمار ذہن کے آدمی کی لکھی ہوئی بکواس پڑھ رہے ہیں؟ میرا نام ان تمام چیزوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا جن سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔ میں مکمل طور پر بے گناہ ثابت ہوا تھا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انفراسٹرکچرایرانتیلٹرمپدھمکی
Previous Post

ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے، جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز امریکا کو موصول

Next Post

جنگیں اور وسائل کی لوٹ مار انسانیت کے مستقبل کی چوری ہیں، پوپ لیو

News Editor

News Editor

Next Post

جنگیں اور وسائل کی لوٹ مار انسانیت کے مستقبل کی چوری ہیں، پوپ لیو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

کاجول

کاجول نے 30سال بعد اصول توڑکربوسے کا سین فلما دیا

اپریل 27, 2026
رنبیر کپور

رنبیر کپور کا آدتیہ رائے کپور کیساتھ مذاق میں تصویر کھنچوانے سے انکار

اپریل 27, 2026
راگھو چڈھا

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑ گئی،سخت تنقید کا سامنا

اپریل 27, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7681

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

639
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

588
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

579
کاجول

کاجول نے 30سال بعد اصول توڑکربوسے کا سین فلما دیا

اپریل 27, 2026
رنبیر کپور

رنبیر کپور کا آدتیہ رائے کپور کیساتھ مذاق میں تصویر کھنچوانے سے انکار

اپریل 27, 2026
راگھو چڈھا

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کو بی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑ گئی،سخت تنقید کا سامنا

اپریل 27, 2026
کرن جوہر

پیسے دے کر کروائی جانے والی تشہیر کا رجحان حد سے بڑھ چکا ہے،کرن جوہر

اپریل 27, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading