امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ بارہ روزہ جھڑپوں کے دوران ایرانی سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے جدید خفیہ ٹیکنالوجی استعمال کی۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ایجنسیوں نے ایرانی رہنماؤں کے قریب سمجھے جانے والے محافظوں کے موبائل فونز سے معلومات اکٹھی کیں اور اسی کمزوری کو استعمال کرتے ہوئے اہم شخصیات کی نقل و حرکت تک رسائی حاصل کی۔
اس حکمتِ عملی کے نتیجے میں کئی اہم افراد کو نشانہ بنایا گیا، جن میں فوجی افسران اور جوہری سائنسدان شامل تھے۔ دوسری جانب ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔









