واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکی افواج کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تازہ کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔سینٹ کام کے مطابق ایرانی حملے کے بعد عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے ، جہاز پر آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے جہاز اپنا سفر جاری رکھنے سے قاصر ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا ہے کہ ایران کو اس سے قبل بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد طرز عمل بہتر بنانے اور مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا، تاہم ایران ایک بار پھر اس میں ناکام رہا۔ یہ حملے امریکی صدر کی ہدایت پر کیے گئے۔بعدازاں سینٹکام کا بتانا تھا کہ امریکی افواج نے11جولائی کوایران کےخلاف اس ہفتےکی تیسری کارروائی مکمل کر لی،زمینی وبحری طیاروں، ڈرونزاورجنگی جہازوں سےتقریبا140ایرانی فوجی اہداف کونشانہ بنایاگیا۔
حملوں میں میزائل، ڈرون تنصیبات، اسلحہ گودام اورمواصلاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا،حملوں میں بحری صلاحیتیں، ساحلی مراکز، میزائل، ڈرون تنصیبات اوراسلحہ گودام شامل تھے،اب تک 300سےزائدایرانی اہداف کونشانہ بنایا جا چکا ہے۔