تہران: ایران نے ایک بار پھر امریکی افواج اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو ممکنہ حملوں کا ہدف بنانے کا عندیہ دیا ہے، اگر واشنگٹن نے خطے میں اپنی "مداخلت پسندانہ پالیسیوں” کو ترک نہ کیا۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے رویے میں تبدیلی نہ کی تو "خطے میں موجود اس کے مفادات غیر محفوظ ہو جائیں گے”۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں میں امریکا کی حمایت اس تناؤ کا بنیادی سبب ہے۔ ایران نے خبردار کیا کہ اگر یہ حمایت بند نہ ہوئی تو "جوابی کارروائی ناگزیر ہوگی۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی یہ بیان بازی دراصل واشنگٹن پر دباؤ ڈالنے کی ایک حکمت عملی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی محدود کی جا سکے۔









