تہران(انٹرنیشنل ڈیسک )ایران نے بھی امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق کر دی۔نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ مفاہتمی یادداشت کا متن حتمی دے دیا گیا، مفاہمتی یادداشت کے متن کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی توخود اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔