پاکستان

ایران امریکا جنگ میں دنیا پاکستان کے شاندار ثالثی کردار کی معترف، پاکستان امن کا ضامن اور جنگ کا فاتح قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایران امریکا جنگ بندی سمیت عالمی تنازعات کے خاتمہ کیلئے دنیا نے نظریں ایک بار پھر پاکستان پر جما لیں۔عالمی جریدہ فارن افئیر نے ایران امریکا تباہ کن جنگ کے خاتمہ پر پاکستان کو امن کا ضامن اور جنگ کا فاتح قرار دےدیا اور کہا کہ پاکستان نے ایران امریکا جنگ جیت لی ہے اور ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

فارن افیئر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 7 اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمہ کے آخری لمحہ میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کال نے تباہ کن صورتحال کو ٹال دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ٹرمپ اور ایران کی قیادت پر زور دینے کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جنگ روک دی گئی، فیلڈ مارشل نے بغیر کسی ڈرکے غیر یقینی صورتحال میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا ہے۔عالمی جریدہ کے مطابق بڑی طاقت، معاشی وزن، ریاستوں سے تعلقات سمیت پاکستان میں کسی بااثر ملک والی تمام خصوصیات موجود ہیں، خطرناک بحران کے دوران پاکستان نے وہ کر دکھایا جو چین، فرانس، جرمنی، بھارت، برطانیہ اور جیسی طاقتیں بھی نہ کر سکیں۔

فارن افئیر کے مطابق امریکہ مہنگی جنگوں سے خود کو دور رکھنا چاہتا ہے تو اس کے پاس پاکستان سمیت نئی طاقتوں کیساتھ قریبی تعلقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں