لاہور(شوبز ڈیسک )خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ اگر میرا موازنہ بھارتی اداکارائوں سری دیوی اور پریانکا چوپڑا سے کیا جاتا تو یہ میرے لئے قابل تعریف ہے ،
دونوں حقیقت میں بہت خوبصورت اور کامیاب ترین خواتین ہیں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کل لوگ کہتے ہیں کہ تم سری دیوی جیسی لگتی ہو، میں یہ سن کر چونک جاتی ہوں کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھیں۔
مجھے پریانکا چوپڑا جیسی بھی کہا جاتا ہے، وہ بھی خوبصورت ہیں، پریانکاچوپڑا کو اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ کامیاب خاتون بھی ہیں، لیکن سری دیوی واقعی میں بہت خوبصورت تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میں واقعی سری دیوی اور پریانکا جیسی نظر آتی ہوں تو یہ میرے لیے قابل تعریف بات ہے۔