• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

اگر اس وقت جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو بخدا فلسطین کو یوں جلتا ہوا نہ دیکھتے ، سراج الحق

News Editor by News Editor
اکتوبر 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

چترال (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ اگر اس وقت جماعت اسلامی کی حکومت ہوتی تو بخدا فلسطین کو یوں جلتا ہوا نہ دیکھتے ، ہمارے حکمران اس حساس ترین مسئلے پر مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہیں ،صیہونی قوتیں اب گریٹر اسرائیل کے نقشے میں رنگ بھرنے کے لئے ایڑی چوٹی لگارہی ہے جن کا اگلا ہدف عرب ممالک اور پھر پاکستان ہوگا ، اگر مغرب انتہائی ڈھٹائی سے اسرائیل کو اسلحہ اور ڈالر دے رہی تو پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کو اس میں ہچکچانے اور شرمانے کی وجہ کیا ہے۔

بدھ کو المرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طرح طرح کے نام کے میزائل کیا عجائب گھر میں رکھنے کے لئے بنائے گئے تھے جبکہ یہ وقت تمام سیاسی اور مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر فلسطین کو بچانے کا ہے اور اس وقت فلسطین میں کربلا کا منظر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے اور مغربی آقاؤں کی ایما پر اسرائیل نے بدترین بربریت اور ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کوپھلتا پھولتا، خوشحال، کلین اینڈ گرین دیکھنا چاہتے ہیں جہاں انسان انسان کی غلامی سے آزاد، ہر بچہ کیلئے کوالٹی ایجوکیشن، ہر یتیم کی کفالت، وسائل کومنصفانہ تقسیم، قانون کی نظر میں سب برابر اور ہر انسان کو مفت علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں توجماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ سراج الحق نے کہاکہ اگر جماعت اسلامی کی سیاست کا مرکز و محور اسمبلی میں ممبری کا حصول ہونے تک محدود ہوتا تو آسان بات تھی مگر جماعت اسلامی ایک دینی اور انقلابی تحریک کا نام ہے اور انبیاء کا وارث جماعت ہے جو نسلوں کو بچانا چاہتی ہے اور پوری امت کو امت واحدہ بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تعداد کے لحاظ سے کم اور اسمبلیوں میں اس کی نمائندگی بہت ہی محدود ہے تاہم یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جماعت اسلامی اپنی کم تعداد کے باوجود اثرو نفوذ میں سب سے آگے ہے جس کی شہادت یورپی سفیر وں سے لے کر امریکہ کے سنیٹروں تک نے دی ہے جنہوں نے اس بات کابرملا اعتراف کیا کہ انہیں اس ملک میں اگر کسی سے ڈر ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے جس کے پاس ایک مکمل اور پرفیکٹ نظام موجود ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اس بار بھی امت مسلمہ کی اتحاد ویگانگت کی ضرورت کے وقت تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے قومی فسلطین کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ اس کی ذیلی تنظیمیں ضلعوں کی سطح پر پھیلانے کی ضرورت ہے اوریہ کام ضلعی سطح پر بھی جماعت اسلامی کے کارکن ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اگلے جمعة المبار ک کے دن قومی سطح پر فلسطینی بھائیوں کے لئے مالی امداد جمع کی جائے گی جس میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے لیں۔

اس سے قبل سابق ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ، سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی لویر چترال مولانا جمشید احمد اور ڈپٹی قیم صوبہ مولانا ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں جے یو آئی، پی پی پی، مسلم لیگ (ن)، اے این پی اور پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر سراج الحق نے ان کو خوش آمدید کہااور انہیں ہار پہنایا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جماعت اسلامیحکومتسراج الحقفلسطین
Previous Post

حکومت پاکستان اور نگران وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین پر موقف دو ٹوک اور واضح ہے، مرتضیٰ سولنگی

Next Post

چینی وزارت خارجہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دوست ممالک کی جانب سے چین کی حمایت میں کی گئی مشترکہ تقریر پر بیان

News Editor

News Editor

Next Post
فلسطین -اسرائیل تنازع

چینی وزارت خارجہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دوست ممالک کی جانب سے چین کی حمایت میں کی گئی مشترکہ تقریر پر بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading