امیشا پٹیل

اکیلی ہی خوش ہوں‘ کبھی بھی شادی نہیں کروں گی، امیشا پٹیل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی شادی نہیں کریں گی اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔ 51 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آسک اے ایم آئی نمبر پر سیشن کے دوران واضح کیا کہ ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک مداح کے سوال کے جواب میں امیشا نے مختصر مگر دوٹوک انداز میں لکھا کبھی نہیں کروں گی، اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔ میرے تقریبا 100 قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں یہ خطرہ مول نہیں لے سکتی کہ ایک شخص آ کر میری اس خوشحال زندگی کو بدل دے۔

اپنا تبصرہ لکھیں