لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے 8 اضلاع کے ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر سردار غیاس گل خان کو ڈی پی او جھنگ تعینات کردیا گیا۔ ڈی پی او جھنگ حسن رضا خان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم۔ ایس سپیشل برانچ ملتان عامر تیمورکو ڈی پی او ساہیوال، ڈی پی او ساہیوال محمدعلی ضیا کو ڈی پی او بھکرتعینات کردیا گیا۔
اسی طرح ڈی پی او سرگودھا عمار اطہرکو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم انویسٹی گیشن برانچ سی پی او تعینات کردیا گیا۔ اسد سرفراز خان کو ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب لاہور جبکہ ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب اویس احمد کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکا حکم دے دیا گیا۔