آئی جی پنجاب نے 123 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی

آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکے احکامات کی روشنی میں سنٹرل پولیس آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس

اجلاس میں صوبے بھر میں تعینات853سب انسپکٹرز کی ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے۔

سنیارٹی اور بہترین ریکارڈ کے حامل 123سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں لاہور کے 25، ملتان 19،گوجرانوالہ 16، سرگودھا 14، راولپنڈی کے 13سب انسپکٹر شامل۔

بہاولپور کے 11، شیخوپورہ کے 11،ساہیوال 7، فیصل آباد 5 اورڈی جی خان کے 2سب انسپکٹر ز کو بھی ترقی دی گئی۔

محکمانہ ترقی سے جہاں افسران کے رینک میں اضافہ ہوتا ہے وہیں ان کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ آئی جی پنجاب

ترقی پانے والے افسران پہلے سے زیادہ محنت، فرض شناسی اور پروفیشنلزم کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریں۔ آئی جی پنجاب

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، بی اے ناصرنے کی جبکہ اس موقع پر ڈی آئی جی اسٹیبلمشنٹ I-، اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلمشنٹ II-، مقصود الحسن اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب، سید خرم علی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں