لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ترجمان پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان کےمطابق کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی جی پنجاب کو کورونا وائرس ہونے کی بے بنیاد خبر گردش کررہی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کو کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے آئی جی پنجاب کا کوورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے آئی جی پنجاب مکمل صحت مند ہیں اور اپنے فرائض منصبی معمول کے مطابق سر انجام دے رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 27, 2020
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ آئی جی پنجاب صحت مند ہیں اور اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب پولیس کے 60 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی تصدیق کی تھی جس میں سی پی او آفس سمیت صوبے بھر کے 20 ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ 40 کی رپورٹ کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔