آئی جی پنجاب عارف نواز خان ان ایکشن۔۔۔۔ تھانہ بادامی باغ اورتھانہ شاہدرہ سمیت دیگر تھانوں کا اچانک دورہ،،،،ریکارڈ نامکمل ہونے پر ایس ایچ او معطل جبکہ ڈی ایس پی کی سرزنش کردی۔
آئی جی پنجاب عارف نواز نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے پولیس تھانوں کے اچانک دورے شروع کردیے۔ تھانوں پر چھاپوں کا آغاز لاہور کیا۔۔ آئی جی پنجاب اچانک تھانہ بادامی باغ پہنچے تو اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔۔۔ ریکارڈ نامکمل اور میس فنکشنل نہ ہونے پر ایس ایچ او سہیل کاظمی کو معطل جبکہ ڈی ایس پی بادامی باغ کی سرزنش کی۔بادامی باغ کے بعد آئی جی پنجاب تھانہ شاہدرہ پہنچے اور حوالات میں نصب کیمروں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حوالات میں نصب کیمروں کی ایک ہفتہ کی ریکارڈنگ محفوظ رکھی جائے تاکہ کسی بھی انکوائری میں بطور ثبوت کام آ سکے