اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2023ءکے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ کل) 15جنوری( سے شروع ہورہے ہیں۔
سرٹیفکیٹ کورسز ، مڈل ٹیک ،میٹرک، ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے 21فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بی ایس)فیس ٹو فیس(، ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فارم 15جنوری سے 15فروری تک وصول کئے جائیں گے
دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے جس میں ٹیچرٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری)بی اے(اور بی ایس)او ڈی ایل(پروگرامز شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ اِن پروگراموں مےں پہلے سے داخل)جاری طلبہ(بھی داخلوں کے شیڈول کے مطابق اپنی انرولمنٹ کرسکیں گے،پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جنوری سے آن لائن دستیاب ہونگے۔
داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کیمپسز /رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس میں بھی دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا ، فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔