لندن(سپورٹس رپورٹر)ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 2ـ3 گول سے ہرا دیا، برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1ـ3 گول سے ہرا دیا
ناٹنگھم فارسٹ نے سخت مقابلے کے بعد سائوتھمپٹن کو 2ـ3 گول سے ہرا دیا جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایپسوچ ٹاؤن کو 0ـ6 گول سے مات دی۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا،ایورٹن کی جانب سیڈومینک کالورٹ لیون،الیمان ندائے اور آرچی گرے نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹوٹنہم ہاٹ پور کی طرف سے ڈیجان کلوسیوسکی اور رچرلیسن نے ایک،ایک گول سکور کیا۔یہ ایورٹن کی لیگ میں چوتھی فتح ہے اور اس فتح کے بعد ایورٹن کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 16ویں پوزیشن پر موجود ہے۔
پورٹ مین روڈ، ایپسوچ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیمیں ا?منے سامنے تھیں جس میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایپسوچ ٹائون کی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0ـ6 گول سے ہرا دیا۔
فل فوڈن نے دو جبکہ میٹیو کوواک،جیریمی ڈوکو،ایرلنگ ہالینڈ اور جیمز میکٹی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔یہ مانچسٹرسٹی کی لیگ میں گیارہویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد مانچسٹری کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ایپسوچ ٹائون کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔
اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1ـ3 گول سے ہرا دیا جبکہ دی سٹی گرائونڈ ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ناٹنگھم فارسٹ نے سخت مقابلے کے بعد سائوتھمپٹن کو 2ـ3 گول سے ہرا دیا۔
واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے ،ا?رسنل اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں 40،40 مساوی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 38 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔












