انگلش بیٹرز

انگلش بیٹرز نے بھارتی بولرز کا بھرکس نکال دیا، چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بھارت کو ذلت آمیز شکست

برسٹل (سپورٹس نیوز)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز اپنے نام کرلی۔برسٹل میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے 159 رنز کا ہدف صرف 13.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کپتان ہیری بروک نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 79 اور فل سالٹ نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 144 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 158 رنز بنائے تھے۔کپتان شریاس ائیر نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 80 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ ساتھ نہ دے سکے۔

شیوام دوبے 22 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے 2، 2 جبکہ ول جیکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یہ بھارت کی مکمل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مسلسل پانچویں شکست ہے جس سے نئی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد سوریا کمار یادیو کو برطرف کرکے بنائے گئے نئے کپتان شریاس ائیر کو شدید دباﺅ کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ آخری میچ(آج) ہفتے کو ساﺅتھ ہمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں