انڈونیشیا میں اسلامی اسکول کی عمارت گرنے کا سانحہ؛ جاں بحق طلبا کی تعداد 54 تک جا پہنچی، 13 تاحال لاپتا

انڈونیشیا کے شہر سیدوارجو میں اسلامی اسکول الخوزینی اسلامک بورڈنگ اسکول کی دو منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق طلبا کی تعداد 54 ہو گئی ہے، جب کہ ملبے تلے اب بھی کم از کم 13 طلبا اور اساتذہ کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ المناک واقعہ 29 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب سیکڑوں طلبا ظہر کی نماز کی تیاری میں مصروف تھے کہ اچانک عمارت کی چھت اور دیواریں زمین بوس ہو گئیں۔ 100 سے زائد طلبا اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ ایک ہفتے بعد بھی ریسکیو ٹیموں کو لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق عمارت میں مرمت اور توسیعی کام جاری تھا جب حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کمزور بنیاد اور ناقص تعمیراتی معیار سانحے کی بنیادی وجوہات تھیں۔

ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے، تاہم تیز بارش اور عمارت کے سخت ملبے کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر طلبا شامل ہیں جن کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔

ماہرین کے مطابق انڈونیشیا میں ہزاروں دینی مدارس غیر رسمی طور پر کام کر رہے ہیں، جہاں عمارتوں کے تعمیراتی معیار یا حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل نہیں کیا جاتا۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

6 تبصرے ”انڈونیشیا میں اسلامی اسکول کی عمارت گرنے کا سانحہ؛ جاں بحق طلبا کی تعداد 54 تک جا پہنچی، 13 تاحال لاپتا

  1. Can I simply say what a relief to search out somebody who truly knows what theyre talking about on the internet. You undoubtedly know the right way to bring an issue to mild and make it important. Extra individuals must read this and perceive this facet of the story. I cant imagine youre not more fashionable because you positively have the gift.

اپنا تبصرہ لکھیں