کراچی(نمائندہ خصوصی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں صوبائی وزراء نے گورنر ہائوس کے باہر امید کی گھنٹی کا دورہ کیا۔
ترجمان گورنرہائوس کے مطابق گورنر اور وزراء نے طاقت ور پاکستان راشن بیگز کی رجسٹریشن اور تقسیم کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر نگراں صوبائی وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر(ر)حارث نواز نے کہا کہ ان اقدامات سے مخیر حضرات میں بھی عوامی خدمت کا جذبہ پیدا ہو رہا ہے۔
نگراں وزیرِ ثقافت اور کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہاکہ گورنر سندھ کے اقدامات سے غریب افراد کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔