جیک سلیوان

امن مذاکرات کے لئے حوثیوں کو سعودی عرب کی دعوت قابل تعریف ہے،وائٹ ہائوس

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز )وائٹ ہاوس نے حوثیوں کو امن مذاکرات کی دعوت دینے پر سعودی عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس حالیہ اقدام کیلیے سعودی قیادت کو سراہتے ہیں اور عمان کی قیادت کی جانب سے اہم کردار پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو یمنی فریقین اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن کوششوں میں سفارتی سپورٹ کی فراہمی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ امن ہمارا پہلا آپشن تھا اوراب بھی پے اور اس کے حصول کیلیے سب کو کام کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں