واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی ٹی وی نے دو اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے ساتھ جاری تنازع پر قابو کھونے سے خائف ہے اور اسی لیے وہ ایران پر حملوں کی نئی لہر میں اسرائیل کو شامل کرنے کی خواہشمند نہیں ہے۔
امریکی چینل کے ایک ذریعے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو امریکی حملوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن واشنگٹن فی الحال اسرائیل کی ان جنگی کارروائیوں میں شرکت کی مخالفت کر رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو ایک اور ذریعے نے بتایا کہ اسرائیل کا خیال ہے کہ صدر ترامب مکمل جنگ کی طرف واپس نہیں جانا چاہتے اور زیادہ سے زیادہ جس چیز پر وہ اتفاق کر سکتے ہیں وہ ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کی بحالی ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے تاحال ان معلومات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ۔